صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہمارے مستقبل کی بچے اور نوجوان تعمیر کریں گے لہذا ہم تعلیم کے تمام مواقع کو متحرک کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان نے استنبول کے اُسکودار برہان فیلک اسٹیڈیم میں 2021-2022 تعلیمی سال کے رپورٹ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کیا۔
ترکی کے روشن مستقبل سے متعلق اپنی امیدوں کو وسعت دینے کی وضاحت کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ طلبا کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے والے ایک ملک ہونے کے باوجود ہم بین الاقوامی معیار کے تناظر میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہیں۔
تعلیمی معیار کومزید بہتر بنانے کے زیر مقصد کثیر پہلو جدوجہد کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ہمارے تمام تر بجٹوں میں شعبہ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ حصہ مختص کیا گیا ہے۔
ہم ہر تعلیمی سال کے اختتام پر وسیع سوچ اور تعلیم کے زیور سے منور طلبا کو دیکھ کر دلی خوشی محسوس کرتے ہیں۔
"کل کے انجینئر، ڈاکٹر اور اساتذہ ہمارے یہی بچے ہیں جنہیں آج رپورٹ کارڈ ز ملے ہیں۔ یہ بچے اور نوجوان، ، کل کے ترکی کی نشاط کریں گے۔ اس مقصد کے تحت ہم بیس برسوں سے شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔