ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھرکی طرح 19جون کوپاکستان میں بھی فادرزڈے منایا گیا

کراچی:دنیا بھرکی طرح 19جون کوپاکستان میں بھی فادرزڈے منایا گیا، فادرزڈے منانے کا مقصد والد کے رشتے کی اپنائیت اور انتھک محنت کوسلام پیش کرنا ہے۔

رواں سال فادرز ڈے 19 جون کو منایا جارہا ہے جبکہ اس دن زندگی میں والد کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے اثرات کو سراہا جاتا ہے تاہم بچوں کیلئے والد ہماری پہلی محبت اور ہمارے آئیڈیل ہوتے ہیں۔

اس موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بچے اپنے والد کو تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔والد کے رشتے کا نہ توکوئی متبادل ہوسکتا ہے اورنہ کوئی اتنی سختیاں جھیل سکتا ہے۔برنس روڈکے مشہور فریسکو چوک پربیٹھا مزدوری کا منتظر محمد خان بھی اپنی 4 بیٹیوں کیلئے سایہ دارشجرہے جس کے چہرے سے زندگی کی طویل مسافت عیاں ہے۔

عمررسیدہ باپ مشکل حالات سے لڑنے کے بعد بھی کٹھن لمحات سے ہارا نہیں ایک تھیلا ہی باہمت باپ کا کل سامان سمیٹے ہے، محمد خان نے شکوہ کیاکہ عمررسیدہ ہونے کے باعث اکثرکام آکربھی لوٹ جاتا ہے۔

محنت مزدوری کے انتظار میں شب و روز کاٹتا بوڑھا باپ ہرحال میں اپنی اولاد کی امیدوں کا مرکز رہنا چاہتا ہے۔خیال رہے فادرز ڈے پر والد کی ہماری زندگیوں کو بہتر اور آسان بنانے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں