ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمان مزاری نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی مقدمہ خارج

سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کے بیٹی ایمان مزاری نے فوج سے متعلق اپنے بیان پر عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمہ خارج کردیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آپ کو عام حالات میں ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے۔ ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری نے معافی مانگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔ ایمان مزار ی نے مستقبل میں جرم نہ دہرانے کی واضح یقین دہانی کرائی ہے۔ ایمان مزار اپنی وکیل زیب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں