ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ 

 اسلام آباد :وزارت داخلہ نے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی اجازت ناموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا ۔وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے نام سے منسوب گاڑیوں کے کالے شیشوں کے لیے جعلی اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ایک ویب سائٹس بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ نے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلساز وزارت داخلہ کا نام استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو جعلی اجازت جاری کر رہے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں