ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید سے پہلے بڑے جانوروں میں وائرس پھیل گیا

عید قرباں سے پہلے جانورں میں لمپی وائرس پھیلنے سے گائے اور بیل کی قیمتیں گرگئی ہیں۔ سندھ سے شروع ہونے والی بیماری جنوبی پنجاب پہنچ گئی جس کی وجہ سے لوگوں میں بڑے جانوروں کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں نہیں آرہا۔ اسی طرح کراچی کی مویشی منڈی میں زیادہ تر جانور سندھ کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب سے بھی آتا ہے جہاں وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ لوگوں کو بھی وہاں جانے میں احتیاط کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سمیت سندھ بھر میں لمپی وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ لمپی وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق وائرس سے متاثر ہوکر سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کراچی میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ 26 لاکھ سے زائد مویشیوں کو لمپی وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق لمپی وائرس کی وجہ عوام میں بھی خوف و حراس پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بڑے جانوروں کی طرف نہیں جارہے ہیں۔ لمپی وائرس کی وجہ سے گائے کے جسم پر چیچک کی طرح بڑے بڑے داغ یا دھبے پڑ جاتے ہیں۔ جنہیں دیکھ کے ہی خوف آتا ہے اور پھر اس کا گوشت کون کھائے گا۔
دوسری جانب جنہوں نے عید قرباں کے لیے بڑے جانور پالے تھے وہ ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور ان کا بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
جانوروں کی بیماری کے بعد بیوہاریوں نے چھوٹے جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں