ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کم عمر بچی کا نکاح،ماں اور دولہا گرفتار

کراچی کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کا پیسوں کے عوض زبردستی نکاح کرانے والی لڑکی کی ماں اور دولہا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے سچل غازی گوٹھ میں کم عمر لڑکی کے نکاح کرانے میں ملوث لڑکی کی ماں اور دولہا کو گرفتار کر کے کم عمر لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔
مدعی جلیل احمد نے پولیس کو اپنی سابقہ بیوی کے خلاف اپنی کم عمر بیٹی کی زبردستی شادی کی شکایت کی تھی۔
گرفتار ملزمہ کوثر نے دوسرے شوہر کے بھتیجے سے اپنی کم عمر بیٹی کا نکاح کروایا تھا۔
بازیاب لڑکی نے پولیس کو بتایا ہے کہ والدہ نے پیسوں کی خاطر زبردستی نکاح کروایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں