ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپنے حق کے فنڈز نہ ملنے پر ریٹائرڈ ملازم نے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی

لاہور میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مذکورہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ریلوے ملازم کو پچھلے 6 ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا۔
خودکشی کی کوشش کرنے والا ریٹائرڈ ملازم آج اپنے کیس کے لیے دفتر آیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ حکام کی جانب سے مثبت جواب نہ ملنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم دل برداشتہ ہو گیا اور ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے کود گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں