ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک بار پھر زیر عتاب آگئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک بار پھر زیر عتاب رہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایک بار پھر زیر عتاب رہے، اراکین نے تابڑ توڑ سوالات پوچھ لیے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل میں آپ کا دفاع نہیں کروں گا، ٹیکسوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ساتھیوں کو مطمئن کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ہم سب جماعتوں کا عوامی گراف گرا ہے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد اچھی خبر ملے گی، امیروں کے لیے ٹیکس بڑھایا، مجھے قیمتیں بڑھانے کا شوق نہیں مگر عالمی منڈی کو دیکھ لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں