ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے 90 طلبہ کا پہلا دستہ 26 ماہ بعد چین پہنچ گیا

خدا خدا کر کے کفر ٹوٹ گیا 26 ماہ کے بعد پاکستانی طلبا کا پہلا دستہ چین کے شہر ژیان پہنچ گیا۔ آج 90 طلبا وطالبات تعلیم کے حصول کے لئے چائنہ کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے روانہ ہوئے۔ مذید 7 ہزار سے زائد طلباء وطالبات چائنہ جانے کے انتظار میں ہیں۔
مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے باعث چائنا نے اپنا باڈر پاکستانی طلبا وطالبات کے لئے بند کر دیا تھا۔ باڈر بند ہونے سے تعلیم کے مختلف شعبوں سے وابستہ طلبا و طالبات کا بری طرح سے تعلیمی نقصان ہوا۔
ژیان میں طلبا چودہ دن کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی یونیورسٹیوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ طلبا کے پہلے دستے کی چین تعلیم کے لیے کامیاب واپسی کو پائلٹ دستے کا نام دیا گیا ہے۔
جس کی بنیاد پر مزید طلبا کی واپسی بارے پالیسی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ چین کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی امیدیں جاگ اٹھی ہیں، جوکہ توقع کر رہے ہیں کہ ستمبر تک تمام طلباء کی واپسی کو حکومتی سطح پر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ژیان پہنچنے والے پہلے دستے کے پاکستانی طلبا کا تعلق چین کی مختلف یونیورسٹیوں فوڈان، ژیان جیاوٹانگ یونیورسٹی، شہنگھائی جیاوٹانگ یونیورسٹی سمیت چین کے دیگر شیروں میں موجود نامی گرامی یونیورسٹیوں سے ہے۔چین نے پاکستانی طلبا کی واپسی پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جس میں 90 طلبا کو دو مخصوص بسوں میں پہلے قرنطینہ کے لیے اءیرپورٹ سے ہوٹل تک پہچایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں