شمالی مقدونیہ کے دارالحکومت اسکو پ میں ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بلقان ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم کا تعارفی پروگرام منعقد ہوا۔
اسکوپجے میں ترکی کے سفیر حسن مہمت سیکز کوکھ، ٹی آر ٹی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز احمد الابائراک، ٹی آر ٹی کے جنرل مینیجر مہمت زاہد سوباجی ، ٹی آر ٹی کے ڈپٹی جنرل منیجرز عمر فاروق تانرے وردی ، فتحی فخری قایا ن اور مصطفی مالکوچ سمیت سیاست دانوں، ترک اداروں اور تنظیموں کے نمائندوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔
پروگرام کے دائرہ کار میں ٹی آرٹی بلقان کی جانب سے تیار کردہ تعارفی ویڈیو اور انٹرویوز کو پیش کیا گیا ۔
ڈائریکٹر جنرل سوباجی نے اس موقع پر اپنی تقریر میں سرزمینِ آنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ خاص طور پر شمالی مقدونیہ سمیت خطہ بلقان کے ساتھ ترکی کے مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ ہمارا اس خطے کے ساتھ دلی بندھن قائم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی آرٹی بلقانی نسلی موزیک اور ثقافتی کثرت کے ایک جزو ہونے والے انسانوں کے لیے مادروطن کی صدا اور سانس کے مترادف ہے۔ ہمارا ادارہ اس ضمن میں دونوں خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔
سوباجی نے بتایا کہ ٹی آرٹی خبر، ٹی آرٹی آواز اور ٹی آرٹی ترک کی طرح کے ٹیلی ویژن چینلز کی وساطت سے خطے کی خبروں کو ٹی وی چینلز پر پیش کرنے سمیت خطہ بلقان کی تعارفی فلموں اور پروگراموں کو ناظرین کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بلقان ایک جغرافیہ ہے جس نے صدیوں سے برادرانہ زندگی کو اپنایا ہے، سوباجی نے اس بات پر زور دیا کہ ترک، مقدونیائی، البانیائی اور بوسنیائی بلقان کے قدیم شہر اسکوپ میں مل جل کر زندگی بسر کرتے ہیں۔
سفیر سیکز نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم ایک عالمی برانڈ کا درجہ حاصل کرنے والے ٹی آر ٹی کے صحافت کے شعبے میں علم، تجربے اور معیار کو ایک نئی پیش رفت کے ساتھ بلقان تک پہنچایا جائیگا۔
تقاریر کے بعد بلقان کے لوک گیتوں کی محفل منعقد ہوئی۔
TRT بلقان ان زبانوں کو بولنے والے 30 ملین سے زیادہ لوگوں سے اپیل کرے گا۔