ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں خواتین کا مخصوص بازار لگانے کا فیصلہ

حکومت کی طرف سے عورتوں کے لئے مخصوص خواتین بازار کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا بازار راولپنڈی میں لگایا جارہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام خواتین بازار لگا یا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسٹال کے حصول کے لئے خواتین اپنی درخواست 2جولائی 2022 تک منیجر آرٹ اینڈ کرافٹس ویلیج شکر پڑیا ں اسلام آباد میں میں جمع کروا سکتی ہیں ۔
خواتین بازار کے لئے جی ٹین اور جی الیون کے درمیان جگہ مختص کی گئی ہے۔ خواتین بازار میں محدود سٹالز نہایت ہی مناسب کرائے پر دستیاب ہیں ۔ موصول شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے اسٹالز کی تقسیم کی جائے گی۔ اس بازار میں خواتین ہی دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہونگی۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مصنوعات اور پر ڈاکٹس کی خریدو فروخت ایک ہی جگہ پر مہیا ہوگی۔ پہلے بھی اس بازار کے لئے درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ جن خواتین نے پہلے درخواست جمع کروائی ہے انہیں دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں