برطانوی وزیر دفاع بن والیس سرکاری دورے پر کل ترکی آرہے ہیں۔
ترک وزیر دفاع خلوصی آقار کی عوت پر یہ دورہ کیا جا رہا ہے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ وزارت دفاع میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
والیس اور آقار بالمشافہ کریں گے جس کے بعد بین الوفود مذاکرات ہونگے جن میں یوکرین کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی صنعت میں تعاون کاجائزہ لیا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں وزرا نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ملاقات کی تھی۔