ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے یوکرین سے کوئی اناج چوری نہیں کیا: پیسکوف

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین سے کوئی اناج چوری نہیں کیا۔

پیسکوف نے اخباری نمائندوں کے لئے ایجنڈے سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” یوکرین کی طرف سے روس کے تمام مطالبات پورے کئے جانے کی صورت میں یوکرین کے ساتھ امن ممکن ہے۔ اور یہ مطالبات کیا ہیں انہیں یوکرین بہت اچھی طرح جانتا ہے”۔

روس کے یوکرین   کا اناج چُرانے سے متعلق کیف انتظامیہ کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ "روس نے کوئی اناج چوری نہیں کیا”۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں  نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں