ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا،سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر پتا لگ جائے گا۔ معیشت وینٹیلیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔

جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ ہرشخص موبائل فون پرہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں