واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ روس جب تک یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن بند نہیں کرتا اس پر دباﺅ کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں‘انڈونیشیا میں 7 جولائی کو جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں روسی اعلیٰ سفارتکار کی شرکت بارے روس یوکرین تنازعے پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔
اجلاس میں امریکا کی نمائندگی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کرینگےغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ روس کا یوکرین میں فوجی آپریشن جاری ہے جس کے خاتمے تک اس پر دباﺅ کا سلسلہ کم نہیں کریں گے۔
انڈونیشیا میں 7 جولائی کو ہونے والے جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں روسی اعلیٰ سفارتکار سرگئی لاوروف کے شرکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس ایونٹ میں روس یوکرین تنازعے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں امریکا کی نمائندگی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کریں گے۔