اسلام آباد سے نعمان مقصود
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بغیر اجازت نامہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی
گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ فلاحی مقاصد کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے
کا اجازت نامہ دفتر ڈپٹی کمشنر آفس سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی فلاحی تنظیمیں اور رفاہی ادارے یا کوئی فرد بغیر اجازت نامہ کھالیں جمع
نہیں کر سکیں گے۔ خلاف ورزی کر نے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
No related posts.