ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جزائر کو فوری طور پر غیر مسلح کیا جائے بصورت دیگر ہم ان کی خود مختاری پر سوال اٹھائیں گے: اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ بحیرہ ایجئین جزائر کو فوری طور پر غیر مسلح نہ کیا گیا تو ہم بین الاقوامی قانون اور سمجھوتوں کے دائرہ کار میں جزائر کی حیثیت پر سوال اٹھائیں گے۔

فواد اوکتائے نے کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا سرکاری دورہ کیا۔ صدر ایرسین تاتار  کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں اوکتائے نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا ، ایک مستحکم ماحول میں اور اپنے تمام اداروں اور تنظیموں سے حاصل کردہ تقویت کے ساتھ، ترقی  کرنا ہمارے نزدیک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ قبرصی ترک 1571 سےجزیرے کا حقیقی عنصر ہیں  اور ہم، جزیرے میں ان کی خودمختاری  کی تقویت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ قبرص کے حل کی راہ ہموار کرنے  کا واحد راستہ  یہ ہے کہ قبرصی ترک عوام  کی مساوی خودمختاری اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کا اندراج و تسجیل  کی جائے۔ یہ حل مشرقی بحیرہ اسود  میں تعاون کے ماحول کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کرے گا۔

گذشتہ ہفتے یونان کے وزیر اعظم کے دورہ  جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ  کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ "انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پُر امن جزیرے کو یوکرین سے مشابہہ قرار دیا اور امن آپریشن کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ یہ بیانات دینے والا، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے ایجئین جزائر کو مسلح کرنے والے ملک، یونان کا وزیر اعظم ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اگر  بحیرہ ایجئین کے جزائر کو فوری طور پر اسلحے سے پاک نہ کیا گیا تو ہم بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتوں کے دائرہ کار میں ان جزائر کی خود مختاری  پر سوال اٹھائیں گے۔

نائب صدر فواد اوکتائے نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اُنال اُست ایل  اور اسمبلی اسپیکر زورلوتورے کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں