ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیرپورٹ کے اطراف انوکھے اقدامات

لاہور: ائیرپورٹ پر 15 روز میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر ادارے حرکت  میں آگئے،انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیے جبکہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانیکے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں جس میں پرندے ٹکرانے سے نہ صرف طیاروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگر ادارے حرکت میں آگئے ہیں جس کے پیش نظر انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیے جب کہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز  بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی میٹنگ بلائی اورپرندوں کی فوری روک تھام کرنے ہدایات جاری کیں۔

ائیرلائنز کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے صرف نوٹم جاری کر نے پر اکتفا کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز  طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامات کریں۔

سی ایاے کے مطابق ائیرپورٹ کیقریب شادی ہالز، گوشت کی دکانیں اور کچرہ کنڈیاں پرندوں کی افزائش کا باعث بن رہی ہیں  تاہم توجہ دلانے کیباوجود ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں