ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمارت میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک، 35 زخمی

ارجنٹائن: ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور35زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور35زخمی ہو گئے ، آگ میں جھلس کر مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ایک عمارت کی ساتویں منزل پر صبح تقریباً 6 بجے آگ لگی اور آٹھویں منزل تک تیزی سے پھیل گئی۔ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے کہا کہ دو خواتین اور تین بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن وہ دھویں میں سانس لینے اور جھلسنے کی وجہ سے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تفتیش کے انچارج پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 14 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجہ حادثاتی معلوم ہوتی ہے جس میں دھماکے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں