ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرف کو سہولت کی پیشکش نواز شریف کی واپسی کے لیے ہے: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نواز شریف کی واپسی کے لیے ہے۔ رانا ثناء اللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔ غریب مہنگائی سے مر گیا لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی۔ جولائی میں بجلی، سردیوں میں گیس نہیں ملے گی۔ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ جولائی میں بجلی، گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لیے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہر شخص موبائل فون پر ہے، اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کی پاکستان آنے کی رکاوٹ بن گیا ہے۔ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے تو پھر لگ پتا جانا ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام ICU میں ہے۔ سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اکتوبر میں حل ہو جانا چاہیے جبکہ عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ بابر اعوان اور فیاض الحسن چوہان کے دعوؤں کو چیک کروایا لیکن تمام جھوٹے ثابت ہوئے۔ عمران خان کو اس وقت وہی سیکورٹی حاصل ہے جو انہیں بطور وزیراعظم تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں