ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار

کراچی: دنیا بھر میں رہائش کے قابل 173شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا 168واں نمبر ہے-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)نے دنیا بھر میں 2022کے لیے رہائش کے قابل شہروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں 173شہروں کو شامل کیا گیا ہے-اس فہرست میں ٹاپ ٹین ابتدائی 9ملکوں کا تعلق یورپ سے ہے اور دسویں نمبر پر یہ اعزاز ایشیائی ملک جاپان کو حاصل ہوا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور سابق دارالحکومت کراچی نے آخری پانچ شہروں میں جگہ پائی ہے یعنی 168واں نمبر حاصل کیا ہے، اس طرح کراچی نے رہائش کے قابل شہروں میں دنیا میں پانچواں بدترین شہر قرار پایا ہے-ای آئی یو کے مطابق اس فہرست میں شہروں کی درجہ بندی وہاں دستیاب طبی سہولیات، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہوں تک رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے-

ای آئی یو کی فہرست کے مطابق رہائش کے قابل شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن، تیسرے نمبر پر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ اور چوتھے نمبر پرکینیڈا کا شہر کیلگری شامل ہے-

پانچواں نمبر کینیڈین شہر وینکوور، چھٹا جینیوا، ساتواں فرینکفرٹ اورآٹھویں نمبر پر ٹورنٹو ہے جبکہ نویں نمبر پرایمسٹرڈیم اوردسویں نمبرپر جاپان کا شہر اوساکا ہے۔ رہائش کے قابل شہروں کی درجہ بندی میں کراچی 168ویں نمبرپرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں