.کراچی: شہر قائد میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی کی شام سے ہو جائے گا
یف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر کے راستے داخل ہونگی،جس کے نتیجے میں یکم جولائی کی شام سے شہر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا-
انہوں نے کہا کہ پہلا اسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوسکتا ہے،رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے- مون سون سسٹم کو سمندر سے ملنے والی نمی کے سبب بارش کی شدت بڑھ جاتی ہے،اس تناظر میں جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں-