ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ 25 روز تک عازمینِ حج کے سوا کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج سیزن کے دوران آج سے آئندہ 25 دن تک عازمین حج کے سوا کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں اور ضیوف الرحمن کو فرض کی ادائی میں کسی طرح کی زحمت کا سامنا نہ ہو۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کےلیے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ 1443ھ بروز منگل سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بڑی تعداد میں سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں