ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید کا جولائی میں حکومت کے خاتمے کا دعویٰ

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

چیئرمین پی ٹی عمران خان کی جانب سے احتجاج کے بیان کے بعد شیخ رشید نے اپنا وڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف اور لوٹے ارکان کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں