ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اک بحریہ ملکی سرحدوں کادفاع کرنے والی ایک مضبوط  طاقت ہے

پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا  ہے کہ پاک بحریہ ملکی سرحدوں کادفاع کرنے والی ایک مضبوط  طاقت ہے اور یہ  ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا   اترنے میں سرخرو ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا۔

جہاں پر آرمی چیف نے 51ویں پی این سٹاف کورس کی تقریب میں شرکت کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے تقریب کے شرکا سے خطاب  کرتے ہوئے  جیو اسٹریٹجک ماحول اور قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز  کو بیان کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی روایات سے بھری ہے، پاک بحریہ ملکی سرحدوں کادفاع کرنے والی  ایک طاقتور قوت  ہے، پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں