مسلم لیگ ن کے جلا وطن رہنما اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسحاق ڈار
آئندہ ماہ جولائی کے دوسرے ہفتہ میں پاکستان آسکتے ہیں.
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار واپسی پر سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور پھر مفتاح اسماعیل کی جگہ وزارت خزانہ
کا قلمدان سنبھالیں گے.
مفتاح اسماعیل پر پارٹی میں اور پارٹی سے باہر شدید تنقید ہو رہی ہے کیونکہ ملک میں مہنگائی کے طوفان
اور ٹیکسوں کے معاملے پر بھی ٹھیک طرح انہوں نے سنبھالا نہیں.
خیال رہے اسحاق ڈار پر پاکستان میں کئی مقدمات ہیں اور وہ چار سال پہلے پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے
اس دوران انہوں نے ملک میں غیرموجودگی ہی میں سینیٹ کا الیکشن بھی جیتا لیکن مقدمات کی وجہ سے وہ
وطن نہیں آسکے.
اب نیب قوانین میں تبدیلی اور تحریک اانصاف کے وزیراعظم عمران خان کی جگہ ان کی اپنی جماعت کے صدر
شہباز شریف سنبھال چکے ہیں. راستہ کلیئر ہونے کی صورت اب انہوں نے واپسی کی ٹھانی ہے.
No related posts.