ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان کی تمام شعبوں میں حمایت پر ترکی کے مشکور ہیں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کو تمام شعبوں میں دی جانے والی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت عظمیٰ کے دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، میقاتی نے ان خیالات کا اظہار   ترکی کی قومی اسمبلی  صحت، خاندانی، محنت اور سماجی امور کی کمیٹی کے چیئرمین رجب آقداع  کو اپنی رہائش گاہ پر شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔

لبنان کے وزیراعظم میقاتی اور  رجب آقداع  نے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے تعاون اور اس سمت میں تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم  میقاتی نے تمام شعبوں میں اپنے ملک کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم  میقاتی  اور رجب آقداع کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر  لبنان کے وزیر صحت فراز آبیاد  اور بیروت میں ترکی کے سفیر علی بارش الوسوئے  بھی موجود تھے۔

رجب آقداع  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 24 جون کو "لبنان میں پائیدار صحت کے نظام کی طرف” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے لبنان میں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں