ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا 10 سال سے زیر تعمیر جدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کا نوٹس

اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سال سے زیر تعمیر جدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی اور زیر تعمیر جیل اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دیدیاہے ۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس کا سالوں سے زیر التوا منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس مقصد کے تحت وزیراعظم نے جیل منصوبے کے جائزے کے لئے 6 رکنی کمیٹی بنا دی جس کے سربراہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری ٹو وزیراعظم ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں داخلہ، ہاوسنگ، منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکریٹری، چیف کمشنر اسلام آباد اور چئیرمن سی ڈی اے شامل ہیں۔

اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے تاہم عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو گزشتہ 6 دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔

موٹر وے کے قریب سیکٹر ایچ 16 میں90 ایکڑ پر محیط یہ جدید جیل تعمیر ہو رہی ہے، دو منزلہ بیرکوں والی اس جیل میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا جس میں اسکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر، کھیل کے میدان، آئی سی ٹی کی عدالتیں بھی اس جیل کمپلیکس کا حصہ ہیں جبکہ جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں