ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کی سڑکوں‌ پر چین کی جدید بسیں چلنے لگیں‌

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت شہر
کے سات روٹس پر 230 بسیں چلائی جائیں گی۔ بس سروس کا پہلا روٹ ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور تک کا ہے۔

سستا اور با عزت سفر کے سلسلے میں‌ کراچی کی شاہراہوں پر اب چین کی بسیں چلنی شروع ہو گئی ہیں۔ بلاول بھٹو
کے ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی بس میں سفر کیا۔
منصوبے کے تحت 230 بسیں سات مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور تک 29 کلو میٹر
طویل پہلے روٹ کو فعال کر دیا گیا ہے اور فی الحال 30 جدید بسیں سفر کے لیے دستیاب ہوں گی۔ روٹ پر
اڑتیس بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق ایسی سیکڑوں نہیں ہزاروں بسیں کراچی کی سڑکوں پر چلانے
کا منصوبہ بندی کی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ بسوں کی دیکھ بھال کے لئے این آر ٹی سی کو بارہ سال کے لئے ٹھیکہ دیا ہے۔
اب شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بسوں کو اپنی گاڑی سمجھ کر سفر کریں۔
پیپلز بس سروس کا کم سے کم کرایہ 15 روپے اور زیادہ سے زیادہ 55 روپے لیا جائے گا۔ یکم جولائی سے مزید
دوروٹس فعال کردیئے جائیں گے۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں