ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی اور پاکستانی مسلح افواج کے درمیان تعلقات نے سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکورٹی حالات پیدا کیے ہیں۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکورٹی حالات پیدا کیے ہیں۔

ایرانی صدر نے پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ندیم رضا سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر سیکورٹی کے حالات کو بہتر بنانے میں تعاون پر حکومت اور پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

محمد ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی دو دہائیوں کی موجودگی کا نتیجہ ملک کے لیے قتل و غارت گری کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کہا کہ طالبان کی طرف سے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے ذریعے جس میں سارے گروہ اور قوم کے نمائندے شامل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ  افغانستان میں وسیع امن اور ترقی کا سبب بنے گی۔پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ندیم رضا نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یقین رکھا ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں