ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ کے بعدعوام پرمہنگائی بم گرائے جائیں گے، مولاناعبدالاکبر چترالی

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہوگیا آپ کو اور آئی ایم ایف کو مبارکباد دیتا ہوں آج آئی ایم ایف جیت گیا اورپاکستان کی عوام ہارگئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں عبدالاکبرچترالی نے کہا کہ اس بجٹ کے بعدعوام پرمہنگائی بم گرائے جائیں گے جب تک آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے یہی ہو گا عوام کوخبرمل چکی ہوگی کہ 50 روپے فی لیٹرپٹرولیم لیوی دیناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں کسی چیزکی کمی نہیں ہے پاکستان اسلام کے نام پربنا،اسلام کیخلاف قانون سازی نہیں ہو گی اللہ گواہ رہنامیں نے اس ایوان میں سودکی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ سینمازپرٹیکس ختم کیا گیا مگر مساجد پر ٹیکس نہیں ختم کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں