ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جانیوالی سمری کے مطابق ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ گریڈ ایک تا 22 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ سمری کے مطابق وزارتیں ملازمین کو اعزازیہ کی ادائیگی کے اخراجات مختص شدہ بجٹ سے پورے کریں گی۔

اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوگا۔وزارت خزانہ کی طرف سے سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوادی  گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں