ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے صادق اور امین کا لبادہ اوڑھے چہرے کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اتحادی جماعتو ں کی مشاور ت کے بعدعمران خان کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے ،وزارت قانون نے ریفرنس تیار کرلیا ہے جو کسی بھی وقت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوایا جائیگا۔

ریفرنس میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام ہے،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں اس لیے یہی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں