ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی، کرپشن، سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہو چکا، ملک میں کرپشن کے خاتمہ کا ایجنڈا سرے سے ہی موجود نہیں ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں معاشی و سیاسی بحران کی ذمہ دار ہیں، تباہی پھیلا کر بھی حکمران جماعتیں سنجیدگی کا راستہ اپنانے سے گریزاں ہیں، ٹرین مارچ کی عوامی پذیرائی قابل تحسین ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں