رواں سال ماہ مئی میں استنبول نے 14 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرتے ہوئے گزشتہ 33 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
استنبول کی شہری ثقافت و سیاحتی ڈائریکٹوریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں اس شہر کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 53 لاکھ تک رہی ہے ۔ محض مئی میں 14 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی گئی ہے۔
استنبول کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں جرمن سیاح سر فہرست رہے ہیں۔
جرمنی کے بعد ایران اور روس کا نمبر آتا ہے، امریکی اور برطانوی سیاحوں کی تعداد بھی قابل ِ ذکر رہی ہے۔