ترکی کے پاکستان میں نامزد سفیر مہمت پاچاجی نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ہے ۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاچاجی سے گفتگو کرتےہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے پاکستان اور ترکی کے کامیاب ساتویں ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ملکوں کی سٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔