ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار تو کیا بل گیٹس کو بھی بلالیں ملک ان سے نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اسحاق ڈار توکیا بل گیٹس کو بھی بلالیں توبھی ملک ان سے نہیں چل سکتا۔ فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے،راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دیرہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی کبھی بھی ایم کیو یم کو نہیں دے گی، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں