ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی مظالم پر توجہ کیلیے فلسطینیوں کا ریڈ کراس کو 100میٹر طویل خط

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینیوں نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)کو 100 میٹر طویل ایک خط بھیجا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی)کو 100 میٹر طویل ایک خط بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے یہ خط خاص طور پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر کیے جانے والے تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے لکھا ہے۔اس طویل خط میں فلسطینیوں نے ریڈ کراس کو اسرائیل کی جانب سے قیدیوں پر تشدد کے علاوہ خواتین، بچوں اور بیمار افراد کی حراست، اور غیر منصفانہ مقدمات میں انصاف کے غلط استعمال جیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 4,700 فلسطینی اسرائیل کے زیر کنٹرول 23 جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں، جن میں 32 خواتین، 160 بچے اور 640 منتظمین شامل ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں