سری لنکا کے بحالی مرکز سے 500 سے زائد قیدی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کولمبو سے 250 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کنڈاکاڈو بحالی مرکز سے قیدی فرار ہوئے، جہاں منشیات سے متعلق جرائم کے مرتکب افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ مرکز سے فرار ہونے والے 500 سے زائد قیدیوں کو پکڑنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس مرکز میں تقریباً 1000 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق ملک میں تقریباً 300 ہزار افراد منشیات سے نبرد آزما ہیں۔