ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم میں 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

سکھر: سکھر موٹروے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 2 مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ سکھر موٹروے پر پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے 2مسافر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے ۔

موٹروے پولیس نے کہا کہ پولیس اور فلاحی اداروں کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثہ رحیم یار خان سے کچھ پہلے موٹروے پر پیش آیا جبکہ مسافر کوچ سکھر سے ملتان کی جانب جارہی تھی۔

موٹروے پولیس نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا البتہ تمام زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں