ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس جاری

لندن : انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 130اور دوسری اننگز میں ناقابلِ شکست 76رنز بناڈالے۔ رضوان کی اس فتح گر پرفارمنس کی بدولت ہی سسکس کی ٹیم نے ڈربی شائر کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔

حریف ٹیم میں شامل شان مسعود بھی خالی ہاتھ نہ لوٹے، انہوں نے دونوں اننگز میں بالترتیب 45اور 37رنز کی اننگز کھیلی۔اسی طرح گلوسٹرشائر کی طرف سے ظفر گوہر نے لنکاشائر کے خلاف 62رنز بنائے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔دوسری جانب ووسٹرشائر کی طرف سے اظہر علی نے گلیمورگن کے خلاف پہلی اننگز میں 21جبکہ دوسری میں 42رنز بنائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں