9حسن آباد ہنزہ میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شیشپر گلیشیر سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو شاہراہِ نگر منتقل کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عارضی پل اور سڑک محفوظ ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فل حال مرتضی آباد سے علی آباد تک ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔پانی کی بہاؤ میں اضافے کے باعث زمینی کٹاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔