ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن، پولیس چیف کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ

یمن کے شہر عدن میں ملک کے جنوب میں واقع شہر لاحچ کے پولیس چیف صالح الا سید کی گاڑی پر بم سے لیس گاڑی کے حملے میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق لاحچ پولیس چیف سید کو عدن شہر کے ضلع حور میکسر میں عدن ایئرپورٹ جانے والی  شاہراہ پر  ایک گاڑی میں نصب شدہ بم کے   ذریعے  قاتلانہ حملہ  کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس حملے میں سید بچ گئے اس میں ان کے ساتھ موجود 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس   دھماکے میں  بعض لوگ زخمی بھی ہوئے ۔

یمنی حکومت نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا  تو ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں