ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافی ایاز امیر پر لاہور میں کس نے حملہ کیا؟

‏صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر لاہور میں دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔ ایاز امیر دنیا نیوز پر پروگرام کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں دوسری گاڑی نے راستہ روک لیا۔ گاڑی سے چار پانچ افراد اترے انہوں نے تھپڑوں اور گھونسوں کی برسات کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے ان سے موبائل بھی چھین لیا۔

واضح رہے ایاز امیر نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے میریٹ اسلام آباد میں ہونے والے پروگرام میں کافی حقیقت پسندانہ باتیں کی تھیں۔ انہوں نے سامنے بیٹھے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی آئینہ دیکھایا۔ ساتھ ہی مقتدر حلقوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اب صحافی حلقوں میں سوال کیا جارہا ہے ایاز امیر پر حملہ کون سا گروپ کرسکتا ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں