ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین نے ”سام سنگ” کمپنی پر توہین مذہب کا الزام لگا دیا، کراچی میں ہنگامہ آرائی

درجنوں مظاہرین نے جمعہ کے روز کراچی موبائل مارکیٹ میں سام سنگ کے بل بورڈز کو اس وقت توڑنا شروع کر دیا جب انہیں یہ یقین دلایا گیا کہ کمپنی نے ایک QR کوڈ متعارف کرایا ہے جو کسی طرح اسلام کی توہین کرتا ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے مبینہ طور پر گستاخانہ QR کوڈ پر شہر کے کئی حصوں میں بل بورڈز کو اکھاڑ دیا ہے۔

تاہم ایک مقامی صحافی نے کہا کہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب سام سنگ کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر اپنے وائی فائی ڈیوائس کے لیے توہین آمیز نام بتا دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال 2021ء میں بھی اسی طرح کا ایک معاملہ پیش آیا تھا جب ایک جنونی شخص نے الزام عائد کیا تھا کہ 7UP کے QR کوڈ پر بھی توہین آمیز کلمات درج ہے۔ مذکورہ شخص نے 7UP لے کر جانے والے ٹرک کو روکا اور ہجوم کے سامنے اعلان کیا تھا کہ وہ اسے جلا دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں