ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہفتے کو آندھی اور بونداباندی، اتوارکو تیز بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر میں گرد آلود ہوا، آندھی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ 8 جولائی سے بارشوں کے سبب کراچی اور حیدرآباد میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواوؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیاہے اور کل ہفتے تک مون سون سسٹم شہر میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا نتیجے میں کل شام کراچی میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ شہر میں ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ تین جولائی کی دوپہر تا پانچ جولائی شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کراچی، حیدرآباد اور دادو میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ چھ جولائی کو بھی درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے جب کہ آٹھ جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل بارش برسائے گا، یہ اسپیل بھی 3 تا 4 روز پر محیط ہوگا، ہوا کا کم دبا اگر کراچی کے قریب سے گزرا تو شہر میں 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ اسپیل کراچی کے اوپر سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں