ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھریلو جھگڑے پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

مقتول کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹا تھا

اٹک: گھریلو اختلافات کی بنا پر باپ نے اپنے ہی بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے رائے نیکا نامی علاقے میں باپ نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے پاکستان واپس لوٹا تھا۔

مقتول حیدر علی پر اس کے والد رئیس نے گھریلو جھگڑے پر بارہ بور کی بندوق سے فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم رئیس اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں