ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری حدود کے اطراف میں نیٹو کی سرگرمیاں خدشات پیدا کر رہی ہیں:لاوروف

 روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ  ہماری حدود کے  اطراف بالخصوص بالٹک ریاستوں اور پولینڈ میں نیٹو کی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں۔

 لاوروف  نے  روس اور بیلاروس کے درمیان   سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منسک کا دورہ کیا ۔

 بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی  سے ملاقات کے بعد  ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لاوروف نے کہا کہ ہماری حدود کے اطراف بالخصوص پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں نیٹو کی سرگرمیاں ہمارے لیے خدشات پیدا کر رہی ہیں،  ہمارا مشترکہ موقف یہ ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں اشتعال انگیزی کا سبب بنتے ہوئے کشیدگی کو مزید بڑھاوا دیں گی ۔

 روسی  وزیر نے کہا کہ  یورپی سلامتی تعاون تنظیم  نے "ناگزیر مشترکہ سلامتی” کے اصول کی خود ہی دھجیاں اڑا دی ہیں اور مغرب نے اپنی حفاظت کے لیے دیگر ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا شعار اپنالیا ہے ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں