ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 5 افرادجاں بحق ،20 زخمی

تہران: ایران میں زلزلے سے 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے 5افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 6.1تھی۔

زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام نے کہا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے گئے۔
دوسری جانب ابوظہبی، دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150کلومیٹر دورہے۔
صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

متحدہ عرب امارات میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں