ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دعا زہرا کو اب کراچی کیوں لایا گیا؟

کراچی سے لاپتہ اور پھر پنجاب سے بازیاب ہونے والی دعا زہرا کے کیس کا معاملہ حل نہیں ہو پارہا ہے۔ ایک
مرتبہ پھر دعا کو کراچی لایا گیا ہے۔ خصوصی ٹیم دعا کو لاہور سے کراچی لائی اور یہاں اینٹی والینٹ کرائم
سیل نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

دعا زہرا کی عمر کا درست تعین کرنے کے لیے کراچی میں مختلف ٹیسٹ ایکسرے کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے
دعا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی سے 16 اپریل کو لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کو پنجاب سے بازیاب کرالیا گیا ہے. 8 جون کو سندھ
ہائی کورٹ‌ نے فیصلہ دیا تھا کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے والدین یا شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

دعا زہرا کا فیصلہ اپنا ہوگا اب کوئی کچھ نہیں کرسکتا

سندھ پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے سلسلے میں وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس سے مدد کے لیے درخواست کی
تھی جس کے بعد لڑکی کی بازیابی عمل میں‌ لائی جاسکی. ساتھ ہی دعا کے شوہر ظہیر کو بھی حفاظتی تحویل میں‌
لے لیاگیا. ظہیر کی پوری فیملی پہلے ہی پولیس کی حراست میں‌ تھی۔

دعا زہراہ 16 اپریل کو کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی اور پھر 26 اپریل کو خبر آئی کہ اس
نے لاہور میں‌ ظہیر سے پسند کی شادی کر لی. دعا کے والدین مسلسل میڈیا پر آکے کہتے رہےکہ اسے اغوا کیا
گیا ہے حالانکہ ماں کو بچی سے متعلق ہر قسم کی آگاہی ہوتی ہے۔.

دعا زہرا نے پولیس کی دوڑیں لگائے رکھی تھیں کبھی پولیس نے سندھ کے علاقے سانگڑھ تو کبھی لاہور اور
پھر بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں‌ سے بازیاب کرالیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں